فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور استعفیٰ سامنے آ گیا

لاہور(وائس آف ایشیا )سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور استعفیٰ سامنے آ گیا، انس اسلم دولہ نے تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے قبل کمیٹی کے ایک اور رکن جاوید بدر بھی مستعفی ہو گئے تھے۔

رکن تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی انس اسلم دولہ نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد میرا کونسلرکن رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن کو ہندو برادری کیخلاف متنازع بیان بازی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کر کے وضاحت طلب کی تھی اور بعد ازاں استعفیٰ بھی طلب کر لیا تھا۔

پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے آج عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل رہنما تحریک انصاف جاوید بدر نے بھی ایڈوائزری کونسل سے استعفیٰ دیا تھا۔ تھیٹر ایڈوائزری کونسل فیاض الحسن چوہان نے تشکیل دی تھی۔