وزیراعظم کے روٹ میں رکاوٹ ڈالنے والی بھینسوں کے مالک پراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے روٹ میں رکاوٹ ڈالنے والی بھینسوں کے مالک پراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد ۔ تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انوائرمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے روٹ میں خلل ڈالنے والی بھینسوں کے مالک کو اڑھائی لاکھ روپے پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، گورنر پنجاب

گذشتہ روز انوائرمنٹ ریجنل میں تعینات فاریسٹر نے بنی گالہ اور نالہ کورنگ کے ساتھ وزیراعظم کے روٹ پر واقعہ سڑک پربھینسوں کی آمدورفت کے باعث بند ہونے کا سختی سے نوٹس لیا اور موقع پر موجود پندرہ بھینسوں کو تحویل میں لے کر راول ڈیم سے ملحقہ مویشی پھاٹک میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سمجھوتہ ایکسپریس 185 مسافروں کو لے کر بھارت پہنچ گئی

فاریسٹر نے فاریسٹ رولز کی خلاف ورزی ، ایم سی آئی کی جانب سے لگائے گئے پودوں کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں بھینسوں کے مالک کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیاگیاہے۔