جنرل طارق کھوسہ نے قائم ٹاسک فورس (ٹی ایف اے آر جی) سے استعفیٰ دے دیا

لاہور (زرائع) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل طارق کھوسہ نے حکومت کی سادگی اور بحالی پر قائم ٹاسک فورس (ٹی ایف اے آر جی) سے استعفیٰ دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے بڑے بھائی طارق کھوسہ کا استعفیٰ سول سروسز امتحان سے پولیس سروس پاکستان (پی ایس پی) کو نکالنے کے حکومتی اقدام کے خلاف بطور احتجاج دیکھا جارہا ہے۔

اعلیٰ اختیارات کی حامل ٹی ایف اے آر جی کو ستمبر 2018 میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنایا گیا تھا اور طارق کھوسہ کو ٹاسک فورس کی 18 رکنی ٹیم میں سے ایک پر تقرر کیا گیا تھا۔