پاک بھارت کشیدگی: بھارتی لڑکا اور پاکستانی لڑکی کی شادی ملتوی کر دی گئی

اسللام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی لڑکا اور پاکستانی لڑکی کی شادی ملتوی،نجی ٹی وی کےمطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ریاست راجستھان کے ایک شخص کی پاکستانی دلہن سے شادی ملتوی ہوگئی۔

راجستھان کی سندھ سے ملنے والی سرحد کے قریب ضلع برمیر کے مکین ’مہندر سنگھ‘ کی شادی ضلع عمرکوٹ کی ’چھگن کنور‘ سے ہونا طے پائی تھی۔ مہندر سنگھ نےاپنے 4ساتھیوں کے ہمراہ ہفتے کے روز تھر ایکسپریس کے ذریعےعمرکوٹ جاکر اپنی دلہن کو بھارت لانا تھا۔مگرپاک بھارت کشیدگی کے باعث تھر ایکسپریس کو بھارت سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی۔

مہندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں اور تمام رشتے داروں کو دعوت نامے بھی تقسیم کر دیے تھے لیکن کشیدگی کے باعث وہ اب تک اپنی دلہن نہیں لاسکے۔