نریندر مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے: ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) اور درجنوں تجارتی تنظیموں نے افواج پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ عبدالوحید، اعجاز عباسی، قربان عالی خان اور چیف کوآرڈی نیٹر ملک سہیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاروبای برادری کے قائدین نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کو اپنی افواج پر ناز ہے اوران کے لئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کے سیاستدان کشیدگی کے موجودہ ماحول میں پاکستان کو مدد فراہم کرر ہے ہیں، نریندر مودی نے الزام عائد کردیا

قائدین نے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، سستی شہرت کے لئے ان کی کوششیں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گی ۔ مودی سرکار سستی شہرت کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے مگر اسے علم نہیں کہ اس سے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا جس سے کروڑوں افرد ہلاک ہو جائیں گے اور ساری دنیا بری طرح متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:   زمین ڈاٹ کام کو مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کا پانچواں بہترین پراپرٹی پورٹل قرا ر دے دیا گیا

ایف پی سی سی آئی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج مودی کے سیاسی جنون میں ان کا ساتھ نہ دیں۔