سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہاکہ’پی ایس ایل‘ کے میچ کراچی میں منعقد ہونا اچھی خبر ہے۔

لہٰذا وہ کراچی کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت میں آگے آئیں اور نیشنل اسٹیڈیم کو اپنی آمد سے بھر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے اور یہاں بین الاقوامی مقابلے منعقد ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

سرفراز احمد کے مطابق کراچی میں میچ ہوں تو گھر والوں کا بڑا دباؤ ہوتا ہے کہ انھیں میچ دیکھنا ہے اور کسی حد تک ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے گھر والے ہمارا میچ نہیں دیکھیں گے تو کس کا میچ دیکھیں گے؟انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی وجہ سے 2 ہزار والے 15 ٹکٹ خریدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ہاکی فیڈریشن کیخلاف اٹھنے والی آوازیں روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے دوبارہ شروع

سرفراز احمد کے مطابق گزشتہ سال ویسٹ انڈیز نے تین ٹی 20کراچی میں کھیلے تو انہوں نے ٹیم مینجر طلعت علی ملک سے خاص درخواست کی کہ مجھے زیادہ ٹکٹ دیں کیوں کہ خاندان میں ہر کوئی میچ دیکھنا چاہتا ہے۔اس سوال پر کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کراچی ہوم گراؤنڈ ہے اور وہ کراچی کے خلاف میدان میں اتریں گے،

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل 4,کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوشکست دے دی

تو وکٹ کیپر نے مسکراتے جواب دیا کہ سب ٹیمیں پاکستان کی ہیں جہاں تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بات ہے ہماری ٹیم میں کراچی کے کئی لڑکے کھیل رہے ہیں لہٰذا ہمیں امید ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں لوگ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے۔