سعودی عرب کا شام میں اپنا سفارت خانہ نہ کھولنے کا فیصلہ

Spread the love

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے جب تک شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں پیشرفت نہیں ہوتی وہ شام میں اپنا سفارت خانہ نہیں کھولے گا۔ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا،

یہ بھی پڑھیں:   فلسطینیوں کے لیےUSAID کی امریکی امداد سرکاری طور پرروک دی گئی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجیبر نے ریاض میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سفارت خانہ کھولنا وہاں سیاسی عمل میں پیشرفت پر منحصر ہے، لہٰذا ابھی ایسا کوئی عمل قبل از وقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز مسترد

الجبیر کےمطابق شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا۔