احتساب عدالت نے علیم خان کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

لاہور (زرائع) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر نیب نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں علیم خان کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   افسوسناک سانحہ،چینی انجینئراور پاکستانی مزدور کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا دستہ پہنچ گیا

دوران سماعت نیب کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان سے مزید تفتیش درکار ہے اور استدعا کی کہ عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے۔

ادھر علیم خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، ان کے موکل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔بعد ازاں عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے علیم خان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ملکی معیشت 8 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ علیم خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھی۔