امریکی میں طوفان سے 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل

الاباما (زرائع) جنوبی امریکی ریاست الاباما میں اتوار کو آنے والے طوفان(ٹورناڈو) کے نتیجے میں عمارتوں اور گھروں کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچا اور کم از کم 23افراد ہلاک ہو گئے۔

لی کاؤنٹی کے شیرف جے جونس نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے طوفان میں 23افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ شدید زخمی ہونے والے کچھ افراد کو ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا آپریشن اتوار کی رات خراب موسم کے سبب روک دیا گیا تاہم جونز نے کہا کہ آپریشن پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ گزشتہ 50سال میں اتنی تباہی ہوئی ہو اور یہاں اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاں ہوا ہو۔