دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کی فہرست جاری، امریکا بدستور، پاکستان کا نمبر22واں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کی فہرست جاری ، امریکا بدستور دنیا میں طاقتور ترین ملک قرار پایا جبکہ اس فہرست میں بھارت کا 17واں اور پاکستان کا نمبر22واں رہا۔

روزنامہ جنگ کےمطابق ’’یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ رینکنگ ‘‘ کی جانب سےدنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ، اس فہرست میں امریکا پہلے ، روس دوسرے، چین تیسرے، جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں،فرانس چھٹے، جاپان ساتویں ، سعودی عرب نویں جبکہ پاکستان 22ویں نمبر پر رہا۔بھارت دنیا کا 17واں طاقتور ترین ملک قرار دیا.

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کا 9 فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ