آشیانہ اسکینڈل: ٹرائل کا باقاعدہ آغاز، گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا شروع

Spread the love

لاہور (زرائع) لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا شروع ہوگئے جبکہ رمضان شوگر ملز میں نامزد ملزمان سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کو ریفرنس کی نقل فراہم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کی درخواست منظور

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کی عدالت میں جج سید نجم الحسن نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت نے شہباز شریف کو آج طلب کررکھا تھا۔