کرپشن الزامات پر نیب کے دو افسران برطرف کر دئیے گئے

اسلام آباد(سی پی پی)کرپشن الزامات پر نیب کے دو افسران برطرف کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے برطرف ہونے والے دونون افسران اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سروش شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاکر علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب کی پہلی گرفتاری، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری کو گرفتار کر لیا گیا

دونوں افسران کے خلاف الزامات کی باقاعدہ انکوائری کی گئی تھی۔دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کینسر ہے، ہم نے احتساب سب کے لئے کی جامع پالیسی وضع کی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب 2018 کے مقابلے میں 2019 میں دوگنا شکایات موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرو تو ان کو غصہ آجاتا ہے، وزیراعظم عمران خان