بھارتی پائلٹ کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری، 4 افراد کی شہادت اور27 زخمی، پاک فورسز کا دشمن کو منہ توڑ جواب

مظفر آباد(سی پی پی )لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کے باعث افسوسناک حد تک شہادتوں کی اطلاعات، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فوری بعد بھارت کی جانب سے ایل او سی کے متعدد سیکٹرز پر شدید گولہ شروع کی گئی، اب تک 4 افراد کی شہادت اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ، دوسری جانب پاک فوج کے شیر جوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پر مختلف سیکٹرز میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور27 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی گولہ باری پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔