بھارت کی افغانستان سے ایف سولہ جنگی طیارے کا سکریپ لا کر پاکستانی ایف سولہ بنا کر پیش کرنے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ،پاکستان کو بدنام کرنے اور اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے افغانستان سے ایف سولہ جنگی طیارے کا سکریپ لا کر اسے پاکستانی ایف سولہ بنا کر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر نے لگا،

روزنامہ 92میں شائع ایک خبر کے مطابق اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے چار اہم ذمہ دار اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہم ذمہ دار بھی اس سازش میں ان کی مدد کر رہے ہیں، با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت افغانستان سے تباہ شدہ ایف سولہ کا ملبہ لا کر اس پر پاکستانی پرچم بنا کر چند روز بعد بھارتی حکام ایک پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اعلان کریں گے کہ یہ اس جہاز کا ملبہ ہے جو پاکستان کا ہم نے گرایا،

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم سے ایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات؛ رابطوں میں بہتری کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ نریندر مودی الیکشن جیتنے اور پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے تباہ کرنے پر بھارت کی ہونے والی بدنامی کو مٹانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں، با وثوق ذرائع کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ بھارت کے بڑے میڈیا ہاؤسز کو بھی بھارتی حکومت نے پے رول پر لے رکھا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ آ ئندہ چند روز میں ایک بڑی پریس کانفرنس کے ذریعے پہلے اس جعلسازی سے ایف سولہ طیارے کے ملبہ کو دکھایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں:   چیف جسٹس نے سیشن عدالتوں میں انداراجِ مقدمہ کی درخواستوں پر پابندی لگادی

اس کے بعد یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ ابھی نندن سے یہ پریس کانفرنس کرائی جائے جس میں اسے یہ کہلوانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ کہے کہ جو پاکستان نے بیان دیا وہ زبر دستی لیا گیا اور میں نے ایک ایف سولہ طیارہ گرایا اور اس کے بعد میں دوسرے طیارے کے پیچھے تھا کہ قابو آ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سےٹریفک پولیس اہلکار قتل

با وثوق ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں اور این ڈی ایس کی ٹیم اس جعلسازی میں اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر اس کو بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔