مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری مجاہد نے 5بھارتی فوجیوں کو بروقت ہلاک کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری مجاہد کی بہادری اور کامیاب چال، 5بھارتی فوجیوں کو اس وقت ہلاک کردیا جب بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور گھر گھر تلاشی جاری تھی،

بھارتی فوج نے یہ سمجھا کہ دو کشمیری مجاہد شہید ہوچکے ہیں اور بھارتی اہلکار ان کے پاس آگئے،اسی دوران مجاہد اچانک اٹھا اور اس نے بھارتی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بھارت کشیدگی میں کمی، بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور اس دوران بھارتی فوجیوں نے اطراف میں موجود شہریوں پر بھی فائرنگ کی ۔جن میں سے 5 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بھارتی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو بھی شہید کردیا۔اس دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بھی علاقے میں معطل رکھا گیا تھا،نوجوانوں کی شہادت کے نتیجے میں کشمیری عوام کی جانب سے بھرپور احتجاج بھی کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نامناسب قرار دے دیا