جھنگ: تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ڈی سی کی کھلی کچہری،سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

اٹھارہ ہزاری(سبطین عباس ساقی سے)ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی طرف سے پیش کی گئیں درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر ازالہ کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں صحت ، تعلیم، مال ، واپڈا، پولیس ، زراعت ، لائیو سٹاک ، جائیداد کے تنازعہ سمیت مختلف نوعیت کی درخواستوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان کے فوری حل کےلئے رپورٹ پیش کریں تاکہ موقع پر داد رسی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:   سندھ کالج گیمز کے زون ٹو 4 کا گورنمینٹ بوائز کالج ٹھٹھہ میں آغاز

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد علاقہ کی عوام کو انکی دہلیز پر فوری اور موقع پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:   پاکپتن،ضلع کچہری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانا اور ان کے مسائل اچھے اخلاق سے حل کرنا بھی ایک عبادت ہے تمام سرکاری ملازمین دیانتداری انتھک محنت فرض شناسی اور حب الوطنی کے حقیقی جذبہ سے سرشار ہوکر عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ اس کا ثمر براہ راست شہریوں کو ریلیف کی صورت میں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:   آئندہ ہفتے 14مارچ سے 17 مارچ تک جشن بہاراں میلہ منعقد ہوگا

درخواستوں پرموثر عمل درآمد اور پیش رفت بارے سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیااور کہا کہ وہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے مطمئن ہیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔