جھنگ(بیورورپورٹ)چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے افواج پاکستان کی اظہار یکجہتی کےلئے” پاک افواج زندہ باد” ریلی کی قیاد ت کی۔
ضلع کونسل ہال سے پریس کلب تک منعقد کی گئی ریلی میں شہر کی سماجی ، سیاسی شخصیات سمیت صحافی ، وکلاءاور محکمہ زراعت کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
ریلی میں پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے جوش و جذبہ سے نعرے بھی لگائے گئے ۔اس موقع پرچیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے قدامت نیوز سے خصوصی گفتگو کی