کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے ایسا اعلان کردیا پوری قوم خوشی سے نہال ہوگئی

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اعلان کیا ہے کہ پہلا مرحلہ یو اے ای میں ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے 8 میچز پاکستان میں ہونا ہیں ، جن کا باقاعدہ آغاز 7 مارچ سے کراچی اور لاہور میں ہو گا

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ یو اے ای میں ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے 8 میچز پاکستان میں ہونا ہیں جن کا باقاعدہ آغاز 7 مارچ سے کراچی اور لاہور میں ہو گا ، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز غیر یقینی صورت حال کا شکار تھے ،

جس کے بعد اب چیئرمین پی سی بی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے اور تمام غیر ملکی کھلاڑی شیڈول کے مطابق پاکستان آئیں گے ، احسان مانی کا مزید کہنا ہے کہ ہر کسی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ لیگ پاکستان میں ہی ہو،

ہم فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس ارادے کو ممکن بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔ واضح رہے آج کے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز وینس نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا ، عمر صدیق 18 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی گیند پر 38 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے تو جیمز وینس نے جانسن چارلس کے ہمراہ 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ،

جانسن چارلس برق رفتار 57 رنز بنانے کے بعد ڈاسن کی گیند پر 114 کے مجموعے پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعد 122 کے مجموعے پر جیمز وینس 41 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے ، یہاں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ملتان سلطانز کے رنز کی رفتار میں کمی آئی گی