نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی اداکار جرمی میکلیلن نے پاک فوج کی خاطرداری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قید میں موجود بھارتی فضائیہ کا کپتان لیجنڈری خاطر داری انجوائے کر رہا ہے ، جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر تمانچے کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار جرمی میکلیلن نے پاک فوج کا بھارتی پائلٹ کے ساتھ رویہ اور خاطرداری کو سلام پیش کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی قید میں موجود بھارتی فضائیہ کا کپتان لیجنڈری خاطر داری انجوائے کر رہا ہے ، جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر تمانچے کے برابر ہے.