مودی الیکشن ہار گیا ہے ، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، فیصل واؤڈا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں ،عمران خان نے امن کا پیغام پہنچایا ہے، مودی الیکشن ہار گیا ہے ، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں ، عمران خان نے امن کا پیغام پہنچایا ہے ، مودی الیکشن ہار گیا ہے ، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

عمران خان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ساری قوم متحد ہے ، اپوزیشن کا اچھا رویہ ہے ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں ۔ ہم امن چاہتے ہیں ، لیکن کوئی ہمارے گھر میں آئے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے ، لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے ، انہوں نے کہا کہ 2 جوہری طاقت رکھنے والے ملکوں کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ، اس لیے ہم کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، جنگ میں کوئی نہیں جیتتا ، جن ملکوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوں وہاں کسی کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ، مجھے خوف ہے کہ یہاں بھی غلط اندازے نہ لگ جائیں ، دنیا کی تاریخ میں غلط اندازوں سے ملک تباہ ہوئے ، جنگ مسئلوں کا حل نہیں ، اگر بھارت اب کوئی ایکشن لے گا تو مجبوری ہے ، ایکشن لینا پڑے گا تو بات پھر کہاں جائے گی؟