بھارتی پائلٹ کو رہائی کی خبر کے بعد بھارتی فوج نے اپنی قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیا جائے گا۔ جس پر بھارتی افواج نے میڈیا بریفنگ کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد اس پریس کانفرنس کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی پائلٹ کی وطن واپسی، پوری دنیا نے وزیراعظم عمران خان کے تعریفوں کے پل باندھ دئیے، ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیں گے، بھارت کو کہتا ہوں کہ حملے سے باز رہے، ورنہ ہمیں مجبوراً حملے کا جواب دینا پڑے گا۔

ایک طرف جہاں پاکستان نے بھارتی قیدی کو رہا کرنے کا حکم دے کر مہذب ملک ہونے کا تاثر دیا وہیں دوسری جانب بھارت وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کو اپنی فتح قرار دے کرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چونکہ بھارت نے پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا تھا اسی لیے پاکستان بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر مجبور ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   محمد بن سلمان نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کردیا ، سعودی جیلوں سے 1200 سے زائد پاکستانی رہا

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس پر پراپیگنڈہ کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پاکستان نے مہذب ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔ پہلے بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان میں حسن سلوک کیا گیا اور اب پاکستان نے بغیر کسی شرط کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جو بلا شبہ امن کی جانب پاکستان کی ایک اور کوشش ہے ۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی حکومت کے اس فیصلے پر کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اقوام متحدہ نے خواتین کیلئے بڑا اعلان کر دیا