اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف

نیویارک(آن لائن)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں گھر کا حصول، نیا فارم جاری

ترجمان اقوام متحد نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کیساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شادی کی عمر کی حد 18 سال مقرر کرنے کا بل منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب روس نے بھی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی ہے، بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے پاک بھارت کشیدگی کے جلد خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کو پلوامہ حملے میں تحقیقات اور دوطرفہ مسائل پر مذاکرات کی پیشکش، عمران خان کے بیان نے پوری قوم کا دل خوش کردیا

ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹرس نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کیاعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کاوش کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔