اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب کی جانب سے یوسف بیگ مرزا کو طلب کیے جانے کا امکان

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کا کرتارپورراہداری اجلاس کے موقع پر بھارتی صحافیوں کوویزے دینے کااعلان