بھارتی پائلٹ کی سفری دستاویزات مکمل،آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوآج شام بھارت کے حوالے کیا جائے گا

اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق انہوں نے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور حکومت پاکستان کے جواب کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان ’’امیر‘‘ ہوگیا،ہر سال اربوں ڈالر کس کو دے رہاہے؟