پاکستان دفاعی صلاحیتوں سے مالا مال،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے،چوہدری خالق ایڈووکیٹ

جھنگ(عرفان حیدر سیال سے) سٹی کیبل نیٹ ورک کے مالک،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں سے مالا مال ہے ،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

بھارت نے جنگ کی تو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ تمام حساب چکا دیں گے اور کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے .پاک فضائیہ کی بروقت اور بھر پور جوابی کاروائی کرکے بھارتی طیاروں کو بھگانے پر انہوں نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے

مودی جیسے حکمرانوں نے آج تک قیام پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا وہ اسے ہمیشہ بے بنیاد الزام تراشی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس خطے کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے مودی اپنا الیکشن جیتنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے چوہدری خالق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری قوم کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے

پاکستانی افواج سرحدوں کی حفاظت اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کرنا بھارتی بزدلوں کا وطیرہ ہے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اور حملہ سے پہلے ہزار بار سوچ لے کیونکہ پھر اس کی داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں