سرجیکل ٹو کا نام دے کر شاندار جشن منا نے والے بھارتی طیاروں کو مارگرائے جانے اور پائلٹ کی زندہ گرفتار ی پر سوگ میں ڈوب گئے

کراچی(ویب ڈیسک)بالاکوٹ میں سرجیکل ٹو کے دعویٰ کے بعد جشن منانے والے بھارتی دو طیارے گرنے کے بعد پریشانی میں گھرگئے‘انڈیا کی خوش فہمیاں جھاگ کی مانند بیٹھ گئیں خوف اور اضطراب کے عالم میں ہر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اورسوگ کی کیفیت طاری ہے ‘ کل تک مبارک باد دینے والے آج اپنی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں‘ مودی سرکار بھی چپ کا روزہ رکھے بیٹھے ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھارت کے کھوکھلے پن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ پائلٹ کی زخمی حالت میں ویڈیوز پر بھارت واویلہ کررہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی انسانی قانون اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کی ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی عوام اپنی فضائیہ کی پاکستان میں در اندازی کو سرجیکل ٹو کا نام دے کر شاندار جشن منا رہی تھی، مودی نے عوامی جلسے میں کہا تھا کہ پورے ملک میں آج خوشی کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ نے نجی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا

میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ اب پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیاروں کو مارگرائے جانے اور پائلٹ کی زندہ گرفتار ی پر سوگ کی کیفیت ہے۔ابھی تک مودی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔ بی بی سی نے تصدیق کی کہ پاکستان کے اس دعویٰ کے بعد بھار ت میں جوش و خروش کی جگہ اب فکر مندی نے لے لی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے حوالے سے بعض چینل یہ بتارہے تھے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور سارے پائلٹ صحیح و سلامت ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد بالاکوٹ کے حملے کے بعد عوام میں جو جوش و خروش نظر آرہا تھا وہ اب فکر مندی میں بدل گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:   بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنا حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، عمران خان

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے ، ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ راجوڑی سیکٹر میں بھارتی فضائیہ نے پاکستانی ایف سولہ مارگرایا لیکن کوئی تفصیل نہیں دی۔ بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کے مطابق امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کو جارحانہ کارروائیوں میں استعمال کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ امریکا نے پاکستان کو بتادیا کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کرسکتے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے اپنی فضائیہ کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ جسے ناکام بنا دیا گیا ۔تمام تر ہنگامی صورت حال کو بھانپتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈاتھارٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگرحکام شریک ہوئے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر اور دفاعی پیداوار کے حکام بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی، القاعدہ کا اہم دہشتگرد گرفتار

اجلاس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزرا، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل آصف غفور ، ڈی جی ایس پی ڈی بھی شریک تھے۔اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر زیر غور آئی۔