ٹوئٹر پر ”سے نو ٹو وار” ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا، بھارتی صحافیوں اور حکمرانوں نے بھی ٹیگ لگانا شروع کردئیے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھتی ہوئی دکھائی دی جس وقت بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا اور پہلے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور پھر واویلا کرنا شروع کر دیا کہ بھارت نے پاکستانی فضائی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور صرف دہشت گرد اس کارروائی میں مارے گئے،

کل پاکستان حکام نے بھارتی رویے کے بعد اہم ترین فیصلہ کیا اور کل ہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کی اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا جوب مختلف ہوگا اور اسے بھارت سمیت پوری دنیا دیکھے گی اور آج صبح ہوا بھی ایسا ہی،

یہ بھی پڑھیں:   چودھری نثار کی فطر ت اپنی جگہ لیکن نواز شریف نے بھی کبھی ہاتھ ہلکانہیں رکھا :شہلا رضا

بھارتی فضائیہ نے جیسے ہی آج پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا سوچا نے پاکستانی شاہینوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور بھارتی سرماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا ، پاکستان کا ری ایکشن دیکھ کر بھارتی حکام بھی بوکھلا گئے اور سشما سراج نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ کے بعد ہی اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے،

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب ریونیو اتھارٹی کا معروف ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ ، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

کل ہی حامد میر نے بھی یہ انکشاف کیا کہ جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ پاکستان کا جواب اب بہت مختلف ہوگا تو بھارتی صحافی مجھے فون کر کر کے پوچھتے رہے کہ کونسا جواب دینا ہے، کیا آپ لوگ ایٹمی جنگ کرنے جا رہے ہیں؟ بھارتی صحافیوں اور حکمرانوں کے علاوہ اب بھارتی عوام بھی میدان میں آگئی ہے اور ٹوئٹر پر ” سے نو ٹو وار” ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں:   منی بجٹ تیار! کون سی چیزیں سستی اورکون سی مہنگی ہونیوالی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

بھارتی عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر اپنی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ لوگ جنگ نہین بلکہ امن چاہتے ہیں، پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔