وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد (زرائع) وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ ہم امن چاہتے ہیں مگر بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا: فوجی ترجمان

بھارت کی مسلسل جارحیت اور دراندازی کے بعد اس وقت وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر حکام شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار،ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے.

پاکستان فضائیہ نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور اس کے دو پائلٹ بھی گرفتار کر لیے تھے۔موجودہ تناظر میں وزیراعظم کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔