گرفتار پائلٹ ونگ کمانڈر نکلا، پاک فوج نےگرفتارافسر کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 میں سے ایک پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا : محمو د الرشید

یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے آج دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں 2 پائلٹوں کو بھی حراست میں لیاگیا۔ ایک سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے ۔