بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے، علاقے میں کسی کے جانے پر پابندی نہیں (آج)بدھ کو میڈیا کو لیکر جائینگے۔

منگل کو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو وہ پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ4بھارتی طیارے 4ناٹیکل مائلزاندرآئے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اس علاقےمیں کسی کے جانے پر پابندی نہیں (آج)بدھ کو میڈیا کو لیکر جائینگے ۔

یہ بھی پڑھیں:   میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہاکہ بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا سے کہتا ہوں کہ آئیں بالا کوٹ آکر خود حقیقت دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں چار بم گرائے گئے وہاں جیش محمد کا کوئی مدرسہ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیں اپنی حرکتوں سے متحد کر دیتا ہے ،جنگ کے لیے جذبات سے زیادہ جذبہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری قومی سیاسی قیادت،فوج اورعوام متحدہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ رسپانس کسی بھی صورت میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کا ملک میں عسکری تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ