قدامت نیوز کی ویڈیو نے دوسالہ لاوارث بچی کو والد سے ملوا دیا

جھنگ(عرفان حیدر سیال سے)قدامت نیوز کی ویڈیو نے دوسالہ لاوارث بچی کو والد سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ یوسف والا بھٹہ کے قریب دلدل سے ایک لاوارث دوسالہ بچی ملی جسے ریسکیو 1122نے اپنی جان داﺅ پر لگا کر گہری دلدل سے ریسکیو کیا۔

ریسکیو 1122نے دوسالہ بچی الخدمت کاﺅنٹر کے حوالے کر دی۔قدامت نیوز پر لاوارث بچی کی خبر چلنے پر ضلع سرگودھا کے رہائشی والد کو اپنے جگر کا ٹکڑا مل گیا ۔ بچی کے والد نے تھانہ جھنگ سٹی سے رابطہ کیا جس پر بچی کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی ۔ بچی کے والد اور ماموں کا کہنا ہے کہ ضلع سرگودھا کے رہائشی ہیں بچی کے ساتھ اس کی والدہ بھی تھی جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دلدل کے قریب خاتون کے کپڑے بھی ملے ہیں.

دوسالہ بچی کی والدہ کی تلاش کےلئے ریسکیو1122کا مزید آپریشن جاری ہے

یہ بھی پڑھیں:   آدم جی گورئمنٹ سائنس کالج میں تقریب تقسیم گولڈ میڈلز