اوگرا کرپشن کیس: معروف بزنس کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (آن لائن) اوگرا کرپشن کیس، معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری، احتساب عدالت نے6 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے عقیل کریم ڈھیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دےئے ہیں۔ عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مودی الیکشن ہار گیا ہے ، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، فیصل واؤڈا

عقیل کریم ڈھیڈی نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل کر رکھا ہے لیکن وہ خود اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے جس کے باعث احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور عقیل کریم ڈھیڈی کو 6 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب میں ن لیگ کے بڑے فارورڈ بلاک کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا دعویٰ