اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا مسترد کردی ۔نجی ٹی و ی کے مطابق نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:   جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق حکومت سے اقدامات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔ نیب نے بھی نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی ۔ جیسے ہی فیصلہ سنایا گیا ن لیگ کے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے جناح ہسپتال میں اپنے بھائی نوازشریف کے ہمراہ فیصلہ سنا۔

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔