کتنا ہی نقصان ہو انڈیا کو پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی وزیر داخلہ کا ناقابل یقین اعلان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کتنا ہی نقصان ہو،پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے خدشات سے بذریعہ ای-میل آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

جب کہ رہنما کانگریس ششی تھرور کا کہنا ہے کہ میچ نا کھیلنا جنگ سے قبل ہی ہتھیار ڈالنے جیسا ہوگا اور سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ میچ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے۔تفصیلا ت کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نفرت کی سیاست پر اترآیا۔

یہ بھی پڑھیں:   جنوبی افریقا کیخلاف 15 رکنی قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان،سرفرازاحمد کپتان برقرار

بی سی سی آئی کے منتظم اعلیٰ ونود رائے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے ممالک سے تعلقات ختم کردیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ تنظیم کو ای میل کے ذریعے اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل 4 کی ٹرافی میں 50 ہزار کرسٹلز کا استعمال،تیاری میں 4ماہ صرف ہوئے