منی لانڈرنگ قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک جرم قرار، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (زرائع) منی لانڈرنگ کو قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک بتاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اسے قابل سزا جرم قرار دینے پر زور دیا ہے تاکہ اس جرم میں ملوث افراد آسانی سے چھوٹ نہ سکیں۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اقدامات پر نظر ثانی کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس فعل میں ملوث افراد کے لیے نرمی ہرگز نہیں ہونی چاہیے، عوامی فنڈز میں بدعنوانی کرنے اور رقم کو بیرون ممالک اپنے ذاتی استعمال میں لانے سے نہ صرف ملک کو مالی بحران کا سامنا ہے بلکہ قوم پر پہاڑ جیسے قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا‘۔

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

قبل ازیں اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے انتطامی اور قانونی اقدامات کے حوالے سے بتایا تھا۔اس اجلاس میں وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو، ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس، ہوم سیکریٹریز اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ اے پی ایس پر وزیراعظم کی رپورٹ طلب

دریں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں ترقیاتی امور زیر بحث آئے۔بعد ازاں عمران خان نے بارونیس سعیدہ وارثی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت اور ان کے نظریے کو خراج تحسین پیش کیا۔