نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب کی جانب سے گرفتا ی کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین نیب نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات