’’را‘‘ نے حافظ سعید پر حملہ کروانےکا ایک مذموم منصوبہ تیار کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی طرف سے قانون نافذکرنے والے اداروں کوایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ سعید پر حملہ کروانےکا ایک مذموم منصوبہ تیارکیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق حکومت کو ملنے والی رپورٹس میں ملک دشمن عناصر کے مزید مذموم منصوبوں کوبھی چاک کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا

ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ایسی حساس تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتاہے جہاں پر 10تا15افرادکام کررہے ہیں۔ دہشت گرد اس علاقہ کی ویڈیو اورتصاویر تیارکرکے اپنے کمانڈر سے شیئر کرچکاہے۔