پلوامہ حملے: پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدہ، بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز منسوخ کردیئے، کروڑوں کا مال واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز منسوخ کردیئے ہیں۔جبکہ پچھلے دو روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا۔سیمنٹ کے 350 بڑے ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پچھلی حکومت کے سعودی عرب سے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار تھے،شاہ محمود قریشی

سوڈا،چمڑا،سالٹ اور کیمیکل کے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔وزارت تجارت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی تاجروں نے 16 فروری کو جانے والا کروڑوں کا مال واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارت میں پاکستانی اشیا پر دو سو فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی تاجروں نے ایڈوانس میں دیے گئے کروڑوں روپے واپس مانگ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کی سزا معطل