پاکستان کا بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا نے کا فیصلہ

اسلام آباد (زرائع) پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بلایا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ ’ہم نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے اور وہ آج صبح نئی دہلی چھوڑ چکے ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔