سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد (زرائع) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ جب میں نے ان سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے ہوں، تو اس پر سعودی ولی عہد کی جانب سے یہ کہنا کہ ’آپ سعودی عرب میں مجھے اپنا سفیر سمجھیں‘، اور اس بات نے پاکستان کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے 59 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر کے کروڑوں مالیت کی ادویات ضبط کرلیں

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   ہم این آر او مانگنے والے نہیں، خورشید شاہ