لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ فور کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہو گا

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، سہیل اختر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جبکہ فخر زمان نے بھی 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ اے بی ڈویلیئرز صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ ڈیوچچ نے ٹیم کے اسکور میں 28 رنز کا اضافہ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 13 رنز پر لیونگ اسٹون کی گری جو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بابر اعظإ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے وہ 28 رنز اسکور کر سکے۔ گنگز کو تیسرا نقصان انگرام کی وکٹ کا اٹھانا پڑا وہ 16 ررنز ہی بنا سکے ، جبکہ 93 کے مجموعی اسکور پر اس کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روی بھوپارا تھے ،

یہ بھی پڑھیں:   محمد عامر اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہ کر انٹر نیشنل کرکٹ نہیں کھیلے گے بلکہ کس ملک سے کھیلے گے؟ حیران کن دعوی

وہ ایک رن ہی بنا سکے۔ کنگز کی امیدوں پر رضوان بھی پورا نہ اتر سکے اور 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، 18 ویں اوور میں کپتان عماد وسیم 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد آنے والے سہیل خان اسکور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر قلندرز کے بولرحارث رؤف ہیٹ ٹرک پر آگئے تھے تاہم محمد عامر نے انہیں اس اعزاز بنانے سے روکتے ہوئے ایک رن بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 172 رنز کا ہدف