چوہدری عمران خورشید کو سیاسی جماعت فینا فال کی طرف سے ڈبلن کونسلر کی ٹکٹ ملنے پر کمیونٹی کی مبارکباد

آئرلینڈ (سید محمد عمار علی سے) آئرلینڈ کے معروف قانون دان اور تحریک انصاف آئرلینڈ کے سابقہ صدر سولیسٹر چوہدری عمران خورشیدکو آئرلینڈ کی سب سے بڑی سیاسی اور اپوزیشن جماعت فینا فال کی طرف سے ڈبلن کونسلر کی ٹکٹ ملنے پر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور تمام اوورسیز کمیونٹی کی اہم شخصیات کے علاوہ آئرش کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کا ڈبلن 7 سے کونسلر کی ٹکٹ ملنا خوش آئند ہے

سولیسٹر چوہدری عمران خورشید نہایت باصلاحیت جواں ہمت اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور آپ کی اوورسیز کمیونٹی کے لئے بے شمار خدمات ہیں۔

اس کے علاوہ آئرش کمیو نٹی نے بھی سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کو ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سولیسٹر چوہدری عمران خورشید ڈبلن 7 کونسلر کی سیٹ جیت کر اوورسیز اور آئرش کمیو نٹی کے مسائل کو حل کریں گے

تمام اوورسیز اور آئرش کمیو نٹی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ مبارکباد دینے والوں میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یورپ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری راقم الحروف وسیم بٹ پی ٹی آئی آئر لینڈ کے صدر امتیاز خان سینئر رہنما خالد کسانہ ڈبلن 8 کونسلر کے امیدوار محمد عمار علی پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے صدر چوہدری عجائب فینا فال جماعت کی سینیئر رہنما میری فٹزپیٹرک ۔دیوبرن انڈین کمیو نٹی کی طرف سے آیوش مان ۔شیرون کور۔ گرجیت سنگھ معروف بزنس مین عرفان مشتاق ۔ڈاکٹر وسیم اختر ۔فیصل مرزا ۔بلال اعوان ۔مدثر علی اور دیگر احباب شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   بی جے پی کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی