بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردی

اسلام آباد(این این آئی)بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی مفروری کے معاملے کی سماعت کی جس میں ایف آئی اے نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کیتفصیلات پیش کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:   عوام کی محبت اور خلوص نواز شریف کے ساتھ ہے، مریم نواز

ایف آئی اے انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ صرف اسٹینڈرڈ، چارٹرڈ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات رہ گئیں ہیں جس کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ 15 مارچ تک اکاؤنٹ کی تفصیل بھی پیش کی جائے جب کہ تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا