خیبر پختونخوا نے سعودی ولی سے ان کے علاقے کی قید عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا

Spread the love

اسلام آباد (زرائع) خیبر پختونخوا کے 2 قانون سازوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں معمولی الزامات میں قید ان کے علاقے کی عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔

سعودی ولی عہد کو لکھے گئے خط میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ اور متحدہ مجلس عمل کے عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ ’ہم خیبر پختونخوا کی عوام کی جانب سے آپ سے ہمارے علاقے کو لوگوں کو ایک مرتبہ ریلیف دینے اور ان بے سہارا لوگوں کی رہائی کی درخواست کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اہلخانہ سے واپس مل سکیں اور پاکستان میں ایک نئی زندگی کا آغاز کرسکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:   بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنا حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، عمران خان

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔