حکومتِ پنجاب نے نواز شریف کو سینٹرل جیل لاہور سے جناح ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی

لاہور (زرائع) حکومتِ پنجاب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سینٹرل جیل لاہور سے جناح ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی جہاں دیگر علاج کے ساتھ امراضِ قلب کے علاج کی سہولت موجود ہے۔

جس کے بعد جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سزا یافتہ قائد کو آج (جمعہ) کو ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

69 سالہ نواز شریف کے قیام کی مدت تک کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم کو 5 روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 7 فروری کو واپس کوٹ لکھ پت جیل لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا