پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی

اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً20 ملین روپے ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزید قانونی کاروائی کے لیے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پشاور میں آپریشن، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغان خودکش بمبار چار بڑے واقعات میں ملوث

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن زیرک منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور بہترین انٹیلی جنس کی بنا پر کامیاب رہا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پْرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔