شہباز شریف کی بریت خوش آئند ہے، اسفندیار ولی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بریت خوش آئند ہے، احتساب اورانتقام میں واضح فرق نظر آنا چاہیے،

شہباز شریف کی رہائی ہمارے تحفظات کو سچ ثابت کررہی ہے۔ اسفندیار ولی خان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ احتساب کو جس طرح انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق خدشات سامنے آگئے

اس کے بعد اب عوام کی نظریں عدالتوں پر ہیں، بلا امتیاز اور غیر جانبدارانہ احتساب کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، جانبدارانہ احتساب سے کرپشن کو مزید تقویت ملے گی،

کرپٹ لوگ چھتریاں بدلتے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر احتساب کا طریقہ کار یہی رہا تو کپتان کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، نواز شریف کے بچے اور زرداری کی بہن اگر منی ٹریل دے سکتے ہیں توعلیمہ خان کو بھی دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول