لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 172 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے شاندار آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے 97 رنز جوڑے، فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 65 رنز بنائے

جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جب کہ سہیل اختر نے 37 رنز بنائے، اے بی ڈیویلیئرز نے ایک چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، برینڈن ٹیلر 2، کارلوس بریتھ ویٹ 6،اینٹن ڈیوچچ 14، یاسر شاہ 7 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

، کپتان محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص محمود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔