مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 42 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Spread the love

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 42 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈینش جنرل لوزگارڈ یمن میں یو این مبصر مشن کے نئے سربراہ مقرر

آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی،

یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

جس کے نتیجے میں 12 بھارتی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 30 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کا ایل او سی پر اسرائیل سے حاصل کردہ اسپائک اینٹی ٹینک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ