سعودی حکومت کا 6 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں سعودی حکومت کا 6 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ یہ وفد کوالالمپور سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے جو سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل تمام انتظامات کا جائزہ لے گا۔ شہزادہ محمد سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں

یہ بھی پڑھیں:   رواں سال کےپہلے7 ماہ میں درآمدات کم، برآمدات بڑھ گئیں،اعلامیہ

حفاظتی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد کا جہاز جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوگا پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اسے اپنے حصار میں لے لیں گے

سعودی ولی عہد کا جہاز نورخان ایئربیس پر اترنے تک وہ پاکستانی طیاروں کے حصار میں رہے گا۔ شاہی مہمان کا طیارہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی پورے ملک میں کمرشل پروازیں معطل کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   آصف زر داری نے پارک لین کمپنی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نوٹسز کا جواب نیب ٹیم کے حوالے کر دیا

حفاظتی نقطہ نظر سے بے نظیر ائیرپورٹ اور نور خان ائیربیس کی پارکنگ سے تمام نجی طیارے آج شام تک ہٹا دیئے جائیں گے۔ ولی عہد کو براستہ سڑک وزیراعظم ہاؤس تک انتہائی سخت سیکورٹی میں لے جایا جائے گا

شاہی مہمانوں کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو خصوصی پاسز جاری ہوں گے جن کے بغیر کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کو روٹ پر تعینات نہیں ہونے دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں:   آشیانہ اسکینڈل: ٹرائل کا باقاعدہ آغاز، گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا شروع